go
تاریخ بنت الہدیٰ ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کا نام آمنہ بنت الہدیٰ کے نام پر رکھا گیا جو عصر حاضر کی مجتہد، مجاہد اور شہید خاتون ہیں۔ یہ مرکز 1982ء میں حاجی شیخ محمدمہدی آصفی کے زیر نگرانی وقف کیا گیا اور اگست ۲۰۰۰ء میں مرکز جہانی علوم اسلامی سے ملحق ہوا پھر المصطفی بین الاقوامی یونیورسٹی (جامعۃ المصطفی العالمیۃ)کے وجود میں آنے کے بعد، اب تک اس سے ملحق ہے، جس میں خواہران کو دینی علوم کی تعلیم دی جا رہی ہے ۔ یہ دینی علوم کی مشتاق خواہران کی تعلیم و تربیت کاایک فعال اداره ہے۔ بنت الہدیٰ ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ اپنی کارکردگی کے ان سالوں میں 82 مختلف ملکوں کی 3700 خواہران کی میزبانی کرتے ہوے ان کی علمی تشنگی کو خالص اسلامی تعلیمات سےسیراب کر چکا ہے ۔ ان میں سے 2750 خواہران مختلف تعلیمی مراحل تکمیل کے بعد اپنے اپنے ممالک میں قابل ذکر علمی، تحقیقی، تربیتی اور ثقافتی سرگرمیوں میں مشغول ہیں جبکہ ۱۳۰۰ خواہران اب بھی اس ادارے میں زیر علم ہیں۔ |