تعلیمی شعبہ
بنت الہدیٰ کا تعلیمی شعبہ، طلاب کے تعلیمی مسائل و مباحث کا ذمہ دار ہے اور اپنے طلاب کو مختلف علمی دراجات کے متنوع سبجکٹس میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
مختلف تعلیمی دراجات
فارسی زبان کی تعلیم اور ابتدائی درجہ/ لیول
انٹر لیول
بی۔ اے لیول/ گریجویشن (جو پاکستان میں ایم ۔ اے کے برابر ہے) بی ایس
ایم فل /ایم ایس
ڈاکٹریٹ
-
طلاب اس ادارے میں داخلے کے ساتھ ہی ابتدائی چھ مہینے سے ایک سال کے عرصے میں لیبارٹری اور دیگر تعلیمی وسائل کے ذریعے فارسی زبان سیکھتے ہیں ۔
-
ایف۔ اے لیول کے طلاب معارف اسلامی دروس کو پانچ سمسٹرز (سالانہ دو) میں مکمل کرتے ہیں اور اس دورے کے اختتام پر دو کورسز: ایک معارف اسلامی کورس اور دوسرا فارسی بول چال اور معارف اسلامی کورس سیکھ چکے ہوتے ہیں۔
-
بی۔ اے لیول پر 12 مختلف اسلامی علوم اور معارف کے ڈگری پروگرامز پیش کیے جاتے ہیں۔ (گریجویٹ لیول) یہ پروگرامز درج ذیل ہیں:
اسلامی مطالعات، فارسی زبان و ادب (لٹریچر)، قرآن و حدیث، فقہ و اصول، اسلامی تاریخ، اسلامی کلام، لاء (قانون)، ایجوکیشن، مطالعات خواتین (Women Studies)، عربی زبان و ادب۔
-
ایم۔ اے ایم ایس لیول (پوسٹ گریجویٹ لیول) پر مختلف دس ڈگری پروگرامز موجود ہیں، جو درج ذیل ہیں:
قرآن و حدیث، اسلامی کلام، خاندانی فقہ، نفسیات، پرسنل لاء، فیملی لاء اور فرانسیسی، انگلش، عربی اور چینی زبان میں اسلامی معارف۔
-
ڈاکٹریٹ لیول پر تفسیر تقابلی، اسلامی کلام، قرآن اور ایجوکیشن، تاریخ اہل بیت علیہم السلام کے ڈگری کورسز میں اس وقت طلاب زیرِ تعلیم ہیں۔
|