go
ثقافتی اور فنون لطیفہ سے متعلق مقابلے اس مرکز کا ثقافتی دفتر طلاب کی ثقافتی، ہنری صلاحیتوں کی پہچان اور رہنمائی، کے علاوہ ان کو نکھارنے کے لیے غیر مستقیم طریقے سے انہیں سکھانا اور دینی افکار کی پہچان اور اس کی نشوونما کے لیے طلاب کو مطالعے کا شوق دلوانا، یا معتبر اسلامی مآخذ سے آشنائی، اسلامی ثقافت کے رول ماڈلز سے تعارف کے لیے تین زمروں (ثقافتی، ہنری اور ادبی) میںمقابلہ جات منعقد کیے جاتے ہیں۔ مطالعہ کتب، تنقید کتب، و بلاگ رائٹنگ، سائٹ بنانا، حمد و نعت و قصیدے، فوٹو گرافی، خوشخطی، مصوری، ڈیزائننگ، مضحکہ تصاویر (Caricature)، فلم نامہ نویسی،، تنقید فلم، ڈبنگ، مقالہ نویسی، داستان نویسی، رسالہ نویسی، نشریہ دیواری، شعر، ترجمہ وغیرہ ۔۔۔جیسی مہارتوں میں طلاب اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رقابت اور مقابلہ کرتے ہیں۔ |